مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)مستونگ سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف سراوان نواب محمداسلم خان رئیسانی نے وڈھ کے علاقے میں کشیدہ صورتحال کے حوالے سے ڈیلی گرین گوادر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے سردار اسد مینگل سردار اختر مینگل میر نصیر مینگل، میر شفیق مینگل سے فون پر وڈھ میں کشیدگی کے حوالے سے بات کیا،انہیں ہم نے کہا کہ دونوں فریقین جنگ بندی کریں اور ہمیں مکمل اختیار دیں تاکہ اس کشیدہ حالات کو مصالحت کے طرف لے جائے جاسکے، فریقین اپنے لوگوں سے صلاح مشورہ کریں. ہم ان کے جواب کے منتظر ہیں، انھوں نے کہاکہ اگر ہم ابھی وڈھ جائے اور مسلہ ختم نہ کرکے صرف فوٹو سیشن کرکے واپس لوٹ جائے جس کا کوئی فائدہ نہیں ہے ہم چاہتے ہیکہ ہمیں وڈھ کی کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے دونوں فریقین مکمل اختیار دیں تاکہ ہم وڈھ جاکر وہاں کچھ دن بیٹھ کر مسائل کو دور کرکے تنازعہ کا مکمل خاتمہ ممکن بنائے، انھوں نے کہاکہ کشیدگی سے نقصان ہمارے ہی لوگوں کا ہورہا ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ وڈھ میں خون خرابہ ہو۔ نواب محمداسلم خان رئیسانی نے کہاکہ میرشفیق مینگل کی جانب سے ہمیں اختیار دینے کا پیغام موصول ہو گیا ہے اور کل ہماری کوشش ہیکہ میرے ساتھ نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی پیرہ رئیس رئیسانی و دیگر دوستوں کے ساتھ وڈھ جائے اور وہاں بیٹھ کو مسلے کو خوش اصلوبی سے حل کریں
ہم چاہتے ہے کہ ہمیں وڈھ کی کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے دونوں فریقین مکمل اختیار دیں، نواب محمداسلم خان رئیسانی

