تحریک انصاف کے 2 سابق ایم پی ایز گرفتار

پشاور (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ارباب وسیم حیات اور ملک واجد کو درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا ۔ پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عامر نذیر نے سابق اراکین اسمبلی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، سابق ایم پی ایز ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئےعدالت میں پیش ہوئے تھے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ملک واجد اورارباب وسیم حیات کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی جس کے بعد پولیس نے دونوں کو احاطہ عدالت سے گرفتارکیا۔یاد رہے کہ سابق رکن اسمبلی ارباب وسیم حیات اور ملک واجد کیخلاف تھانہ خان رازق میں مقدمہ درج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے