صوابی: کے پی پولیس نے صوابی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اور اہلخانہ کے قتل پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پشاور اور خیبر سے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او صوابی کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کی شناخت مقتول جج کے بیٹے ماجد آفریدی کریں گے، ایف آئی آر میں شامل دو گاڑیاں بھی ریکور ہیں تاہم شناخت پریڈ عمل کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی۔ گذشتہ روز خیبر پختونخوا کے علاقے صوابی میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آفتاب آفریدی، ان کی اہلیہ اور دو بچوں کو شہید کر دیا تھا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آفتاب آفریدی اور اہلخانہ کے قتل کے شبہ میں 5 افراد کو گرفتار

ٹیگز:
انسداد
