پاک افغان بارڈر ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرحد ہے اس حوالے سے کسی سے کبھی بات نہیں ہو گی : ممتاز زہرا بلوچ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں واضح کیا ہے کہ پاک افغان بارڈر ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرحد ہے۔ اس عالمی تسلیم شدہ سرحد کے حوالے سے کسی سے کبھی بات نہیں ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل میں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔ پاک افغان سرحد کو امن کی سرحد بنایا جانا چاہیے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یونانی انتظامیہ نے کشتی حادثہ میں 15 پاکستانیوں کی فنگر پرنٹ میچ اور ڈی این اے سے تصدیق کی۔ یونانی انتظامیہ نے معاملے پر تحقیقات کے لئے ایک عدالتی کمیشن قائم کیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ بھارت میں عالمی کرکٹ کپ کھیلنے یا نہ کھیلنے پر فیصلہ حکومت کرے گی۔ سویڈن کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات ہیں۔ توہین قرآن کا معاملہ پہلے بھی ایسے واقعات پر سویڈن کو احتجاج ریکارڈ کرایا گیا تھا۔ تصدیق کرتے ہیں کہ معاملے کو سویڈن کے ناظم الامور سے اٹھایا۔ سویڈن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے رہیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے معاملے کو او آئی سی میں بھی اٹھایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے