ہرنائی،کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ :ہر نائی میں کو ئلہ کی کان میں زہری گیس بھر جا نے کے باعث دم گھٹنے سے چار افراد جاں بحق ایک کی حا لت غیرہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بد ھ کو ہر نائی کی تحصیل شاہرگ ٹا گری ایریامیں کو ئلہ کی کان میں زہری گیس بھر جا نے کے باعث دم گھٹنے سے علی شاہ، سید محمد، صبا، رشید جاں بحق جبکہ محمد حج نا می شخص کی حالت غیر ہو گئی۔ ریسکیوحکام نے لاشوں اور بے ہوش شخص کو فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ بے ہوش شخص کو تشویناک حالت میں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مز ید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے