ملک بھر میں آٹے کا 20 کلو کاتھیلا366روپےتک مہنگا

اسلام آباد:ملک بھر میں مہنگائی تیزی سے بڑھنے لگی،درآمد اور حکومتی دعوؤں کے باوجود شہری مہنگا آٹاچینی خریدنے پر مجبور ہیں ایک ہفتے کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 366 روپے تک مہنگا ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 366 روپے تک مہنگا ہوگیا، ایک ہفتے میں چینی 5 روپے تک کلو مہنگی ہوئی، سیالکوٹ میں آٹے کا تھیلا 366 روپے تک مہنگا ہوا،کراچی میں آٹے کا تھیلا 20 روپے تک مہنگا ہوا، بنوں لاڑکانہ خضدار میں بھی آٹے کا تھیلا 20 روپے تک مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ملتان، پشاور اور لاڑکانہ میں بھی چینی 5 روپے تک کلو مہنگی ہوئی، فیصل آباد، سرگودھا، سکھر، بہاولپور میں چینی 4 روپے تک کلو مہنگی ہوئی۔

دستاویز کے مطابق حیدر آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہو گئے۔ کراچی کے شہری دوسرے نمبر پر سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ کراچی میں آٹے کا تھیلا 1320 روپے پر پہنچ گیا،حیدر آباد میں آٹے کا تھیلا 1360 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے