کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 169واں اجلاس جامعہ کے کانفرنس ہال میں جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر شفیق الرحمان کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ کے، ڈین فیکلٹیز، سینئر اساتذہ، جامعہ کے رجسٹرار سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی، تحقیقی سرگرمیاں اور جامعہ کے مختلف معاملات زیر غور لائے گئے۔ جس میں اعلیٰ تعلیم، جدید تحقیق کے حصول، ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز، کارکردگی رپورٹ، داخلہ پالیسی، امتحانات کا طریقہ کار، مستقبل کے تعلیمی منصوبے سمیت ایک پی ایچ ڈی اور 07 ایم فل اسکالرز کو ڈگری ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیااور مختلف فیصلے کئے گئے۔جامعہ کے وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ جامعہ کو ترقی سے ہمکنار کرنے سمیت مستقبل کے لئے بہتر سمت کا تعین ناگزیر ہے۔ طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم سمیت اسکالرز کی رہنمائی کرکے کارآمد تخلیقی پیداوار میں اضافہ کرکے جامعہ کے معیار کو بلند کیا جاسکتا ہے۔ جامعہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے اسکالرز و طلباء وطالبات کو تعلیمی، تحقیقی مواقع مہیاکرنے کے لئے کوشاں ہے۔ اور گزشتہ برسوں میں جامعہ بلوچستان نے مختلف موضوعات اور شعبہ جات میں کثیر تعداد میں اعلیٰ ڈگری ایوارڈ کی ہیں جو ایک مثبت عمل ہے۔اور پالیسی ساز اداروں کی شیڈول کے تحت اجلاس منعقد کئے جانے کا بھی تعلیمی، تحقیقی اورجامعہ کے ترقی اور مختلف معاملات کو بہتر طور پر برو کار لایا جارہا ہے اور مسقبل کو مدنظررکھتے ہوئے پالیسیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
جامعہ کو ترقی سے ہمکنار کرنے سمیت مستقبل کے لئے بہتر سمت کا تعین ناگزیر ہے، ڈاکٹر شفیق الرحمان

ٹیگز:
ڈاکٹر شفیق الرحمان
