ریلوے پو لیس کوئٹہ نے گھر سے ناراض ہو کر کوئٹہ آنے والے ضعیف العمر شخص کو ورثاء کے حوالے کر دیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ریلوے پو لیس کوئٹہ نے گھر سے ناراض ہو کر کوئٹہ آنے والے ضعیف العمر شخص کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔ جمعرات کو ایک ضعیف العمر شخص بنام محمد رانا نعیم الدین لاہور سے جعفر ایکسپریس میں گھر سے ناراض ہو کر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پہنچاجسکو اسپیشل برانچ کوئٹہ سیکشن کے عباس علی نے مزکورہ ٹرین کے پہنچنے پر تلاش کے دوران ڈھونڈنے پر شناخت کرتے ہوئے ورثاء سے رابطہ کیا جس پر ضعیف العمر کے حقیقی بیٹوں نے انکے کوئٹہ آ نے تک امانتاً تھانہ ریلوے پولیس کوئٹہ میں رکھنے کی استدعا کی اور امروز محمد رانا نعیم ضعیف العمر شخص کے حقیقی بیٹے بنام محمد علی نعیم اور محمد عاطف نعیم ہمراہ مذکورہ کا بھتیجا بنام محمد بلال کبیر حاضر تھانہ ریلوے پولیس کوئٹہ آئے اور ایک عدد تحریری درخواست بنام ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس کوئٹہ کو دی بمجودگی گواہان مذکورہ ضعیف العمر شخص کو امکے حقیقی بیٹوں و بھتیجے کے درست حوالے کیا۔ جس پر مذکورہ شخص کے ورثاء نے ریلوے پولیس اسپیشل برانچ و ریلوے پولیس کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیاہے۔