پنجگور پروم میں آتشزدگی کا واقعہ 18 سالہ بچی جھلس کر جاں بحق

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور پروم میں آتشزدگی کا واقعہ 18 سالہ بچی جھلس کر جان بحق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پنجگور کے سرحدی تحصیل پروم کے علاقے دز میں آگ لگنے کے سبب غوث بخش ولد پیر محمد نامی شخص کا گھر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا جس کے نتیجے میں غوث بخش کی 18 سال کی بیٹی مسماۃ (ر) جھلس کر جاں بحق ہوگئی اور گھر کی تمام چیزین بھی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں تاہم آگ لگنے کی فوری وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے