مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نیا وزیراعظم مقرر

طالبان سپریم لیڈر نے مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہبت اللہ اخوند زادہ نے مولوی عبدالکبیر کو نیا وزیراعظم مقرر کیا۔مولوی عبدالکبیر ملا محمد حسن اخوند کی جگہ وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔ مولوی عبدالکبیر اس سے قبل نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور تھے۔افغان میڈیا کے مطابق وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند کو خراب صحت کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے