بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 15ارکان کی رخصت کی درخواستیں منظور
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 15ارکان کی رخصت کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزراء و اراکین اسمبلی نواب اسلم رئیسانی، نواب ثناء اللہ زہری، سردار محمد صالح بھوتانی، سردار یار محمد رند، سردار عبدالرحمن کھیتران،نور محمد دمڑ، ملک سکندر خان ایڈوکیٹ، میر یونس عزیز زہری،سید عزیز اللہ آغا، عبدالرشید بلوچ، ٹائٹس جانسن، مکھی شام لعل لاسی، لیلہ ترین، زینیت شاہوانی اور زبیدہ بی بی کی رخصت کی درخواستیں پیش کی گئیں جنہیں ایوان نے منظور کرلیا۔