کوئٹہ: پاکستان نے افغان سرحد پر 213 کلومیٹر لمبی باڑ میں سے 182 کلومیٹر مکمل کرلیا ہے اور باقی 31 کلومیٹر باڑ پر کام اپریل تک مکمل ہونے کی امید ہے یہ بات ایک سینئر عہدیدار نے منگل کو یہاں سول اور فوجی عہدیداروں کے درمیان ایک اجلاس کے دوران بتائی دونوں ممالک کے درمیان سرحدی باڑ لگنے سے جاری زمینوں کے تصفیے کے امور، سرحدی باڑ لگانے کا منصوبہ اور امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں افغان حکومت کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات اور قبائلی عمائدین کی اراضی کے تصفیہ کے معاملات سے متعلق خواہشات کے تناظر میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیاشرکا کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کی روک تھام اور بلوچستان اور سرحد کے دیگر علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پاک افغان سرحد پر باڑ لگارہی ہےاس کے علاوہ عہدیداروں نے گزشتہ دو اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور سرحد پر باڑ سے متعلق امور پر پیشرفت کے لیے مزید اقدامات تجویز کیے۔

