اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا اسلام آباد میں پیش آئے ایک اندوہناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں مولانا عبدالشکور کا تعلق قبائلی علاقے سے تھا اور متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے پلیٹ فارم سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے 2018 ء میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور 21 ہزار 896 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔
عمران خان کی حکومت کے خاتمے اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اتحاد کے اقتدار میں آنے کے بعد ان کو وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔چند روز قبل انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے خصوصی طور پر اپیل کی تھی کہ رواں سال حج کیلئے قرعہ اندازی نہ کی جائے بلکہ درخواست جمع کرانے والے تمام لوگوں کو حج پر بھیجا جائے۔
مولانا عبدالشکور کی یہ درخواست تسلیم کرتے ہوئے رواں سال حج کیلئے ریگولر اسکیم کے تحت چوالیس ہزار 190 افراد کا کوٹہ مختص کیا گیا تھا لیکن صرف 37 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا کہ قرعہ اندازی کے بغیر تمام 72 ہزار 869 پاکستانی شہریوں کو حج پر بھیجا جائے گا۔ پچھلے سال بھی انہوں نے حجاج کرام کیلئے زبردست کام کیا تھا اور انہیں پانچ ارب 10 کروڑ روپے کی رقم واپس دلوائی تھی۔

