اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما عابد شیر علی تین سال بعدوطن واپس پہنچ گئے۔ سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی تین سال بعد وطن واپس آئے ہیں اور وہ لندن سے لاہور پہنچے ہیں۔ عابد شیر علی لاہور سے فیصل آباد جائیں گے۔ واضح رہےکہ عابد شیر علی سابق وزیراعظم نوازشریف کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے توانائی رہ چکے ہیں۔
مسلم لیگ (ن )کے رہنما عابد شیر علی تین سال بعدوطن واپس پہنچ گئے

ٹیگز:
مسلم لیگ
