اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کو آبائی علاقے تاجبی خیل کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔آج صبح مفتی عبدالشکور کی میت کو اسلام آباد سے لکی مروت پہنچایا گیا تھا۔ مفتی عبدالشکور کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں ارکان قومی اسبملی محسن داوڑ، مولانا محمد انور، محمد خان شیرانی شریک ہوئے۔ نمازِ جنازہ میں کمشنر بنوں ڈویژن، ڈپٹی کمشنر لکی مروت، جے یو آئی کارکنان اور بڑی تعداد میں شہریوں نے بھی شرکت کی۔
مفتی عبدالشکور کو آبائی علاقے تاجبی خیل کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا

ٹیگز:
عبدالشکور
