کل تنخواہوں میں اضافے کا اعلان متوقع
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ کر لیاذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کل تنخواہوں میں اضافے کا اعلان متوقع ہےاس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز کا خٹک نے کہا ہے کہ وفاقی اداروں کے ملازمین سے بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی وزرائے اعلی سے درخواست کرتا ہوں وہ اپنے ملازمین سے تنخواہوں کے بارے میں مزاکرات کریں اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا وفاقی حکومت کے ملازمین کو مراعات دینے سے متعلق کل اہم فیصلہ کرے گےانہوں نے کہا کہ صوبائی ملازمین کی تنخواہیں ہمارے اختیار میں نہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے 40 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کے فیصلہ کیا ہےاس ضمن میں وزراء کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس کل چار بجے ہو گادوسری جانب صوبوں سےآئے ملازمین نے بھی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے تک احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔