کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی اوردیگر صوبائی عہدیداورں نے کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے صدرعبدالخالق رند،جنرل سیکرٹری بنارس خان،سینئر نائب صدر مصطفی ترین،نائب صدر نسیم حمید یوسفزئی،جنرل سیکرٹری بنارس خان،سینئر جوائنٹ سیکرٹری یعقوب شاہوانی،جوائنٹ سیکرٹری مجیب اللہ اچکزئی،فنانس سیکرٹری شیخ عبدالرزاق ایگزیکٹو ممبران عطیہ اکرام، کفایت علی،خرم شہزاد،سلیم شاہد،ارشاد ربانی،خیرمحمد بلوچ،محب اللہ اور ظاہر خان ناصر کو کامیاب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ پریس کلب کے ممبران کی جانب سے پرامن ماحول میں آئندہ دو سال کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے ممبران کا انتخاب کرنا خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ صحافیوں نے کوئٹہ پریس کلب کے ممبران پر جس اعتماد کا اظہارکیا ہے وہ اس پرپورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے اورصحافیوں کو درپیش مسائل کے حل اورانکی فلاح و بہبود کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
صحافیوں کا پرامن ماحول میں آئندہ دو سال کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے ممبران کا انتخاب کرنا خوش آئند اقدام ہے، چنگیز خان جمالی

ٹیگز:
کوئٹہ پریس کلب
