سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان نے سنڈیمن پروانشل ہسپتال کوئٹہ کو 3 عدد ایمبولینس فراہم کردی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان صالح محمد ناصر نے سنڈیمن سنڈیمن پروانشل ہسپتال کوئٹہ کو 3 ایمبولینسز فراہم کردیں۔ منگل کو سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان صالح محمد ناصر نے سنڈیمن سنڈیمن پروانشل ہسپتال کوئٹہ کو 3 ایمبولینسز فراہم کیں جس سے صحت کی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔انتظامیہ سنڈیمن پروانشل ہسپتال کوئٹہ نے سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان صالح محمد ناصر اور ڈاکٹر یاسر حسین شاہ کی جانب سے ایمبولینسز کی فراہمی میں معاونت اور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر امین مندوخیل، ایم ایس سنڈیمن سنڈیمن پروانشل ہسپتال کوئٹہ، ڈی ایم ایسز ڈاکٹر محبوب قمبرانی، ڈاکٹر غلام سرور، ڈاکٹر گرمک داس، آر ایم او جنرل ڈاکٹر سمیع اللہ، آکسیجن انچارج ملک ذولفقار اور پی ایس اعجاز قیصرانی موجود تھے۔