بلوچستان میں ایک سیٹ بھی خالی نہیں چھوڑیں گے اپنا امیدوار میدان میں اتاریں گے، نواب ثنا اللہ خان زہری

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایک سیٹ بھی خالی نہیں چھوڑیں گے اپنا امیدوار میدان میں اتاریں گے ۔ چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے میر و ڈپٹی میر کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کی نوٹیفکیشن پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر محمدآصف جمالدینی سمیت دیگر تمام پارٹی رہنماوں کو مبارک باد دی ہے ۔

سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ خان زہری نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مرحلہ وار پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی پر اپنے رب کریم کے شکر گزار ہوں ہماری نیت صاف ہے ہمارا مقصد خضدار کی عوام اور بلوچستان کی خدمت کرنا ہے ہماری نیک مقاصد کے بنا پر اللہ پاک نے ہمیں مخالفین پر برتری دلادی ہے۔

اور ہمیں یقین ہے کہ آگے بھی اللہ رب العزت کی کمک و نصرت ہمارے ساتھ ہوگی اور ہم نے خضدار کی عوام اور بلوچستان کی خدمت کو جو بیڑا اٹھایا ہے اس میں ہمیں کامیاب و کامران فرماے یگاانہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میں برتری حاصل کرنے کے بعد خضدار اور بلوچستان میں پارٹی کو مزید تقویت ملے گی جس کے ڈسٹرکٹ چیرمین شپ کے انتخابات پر مثبت سیاسی اثرات ہونگے۔

میر و ڈپٹی میرکیانتخابات کے دوران پارٹی کے تمام سینئر رہنماوں اور کونسلران نے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرکے مخالفین کے منفی پروپیگنڈے کو غلط ثابت کیا جوکہ خوش آئند عمل ہے ہم کوشش کرینگے کہ میونسپل کارپوریشن میں تمام پارٹیوں کے تمام کونسلران کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے