16 مارچ سے 17 تک مکران بھر سے 32 گھنٹوں کے لئے بجلی کی فراہمی معطل ہوگی

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) 16 مارچ سے 17 تک مکران بھر سے 32 گھنٹوں کے لئے بجلی کی فراہمی معطل ہوگی،132KVتربت گرڈاسٹیشن میں برقی تنصیبات کی ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے تربت،گوادراولڈ،گوادر انڈسٹریل، ڈیپ سی پورٹ، جیوانی، اورماڑہ، پسنی، پنجگور، ہوشاب گرڈاسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق 132KVتربت گرڈاسٹیشن میں برقی تنصیبات کی ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں 16مارچ کی صبح 8بجے سے 17مارچ کی شام 4بجے تک تربت،گوادراولڈ،گوادر انڈسٹریل، ڈیپ سی پورٹ، جیوانی، اورماڑہ، پسنی، پنجگور، ہوشاب گرڈاسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دوران بجلی بندش پر زحمت کیلئے مکران کے صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے