اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) شام اور ترکیہ کے لیے روانہ کیا گیا امداد کا پہلا بحری جہاز نصر شام پہنچ گیا جس پر ایک ہزار ٹن امداد موجود ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق دونوں ممالک کے لیے این ڈی ایم اے نے یہ سامان 28 فروری کو یہاں سے روانہ کیا تھا، 1000 ٹن امدادی سامان لے کر جانے والا یہ پہلا بحری جہاز ہے جو منزل پر پہنچا ہے۔
ترجمان کے مطابق جہاز کی استقبالیہ تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، شامی حکومت کے اعلیٰ عہدیداران، پاکستانی سفیر ائیر مارشل (ر) شاہد اختر، اسکول کے بچوں اور دیگر لوگ بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے، بچوں نے بینڈ کی دھن بجا کر جہاز اور عملے کا خیرمقدم کیا۔

