دین اسلام عورتوں کے حقوق اور برابری کا درس دیتا ہے،بشری رند

کراچی (ڈیلی گرین گوادر)پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی محترمہ بشری رند نے کہا کہ آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی خواتین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ دین اسلام عورتوں کے حقوق اور برابری کا درس دیتا ہے۔ اس موقع پر محترمہ بشری رند کا مزید کہنا ہے کہ اسلامی تاریخ میں حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہ اور دیگر خواتین کو بہت احترام بخشا گیا ہے اور قیام پاکستان میں خواتین کی جدوجہد قابل فخر ہے۔ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے وژن کے مطابق ہماری حکومت نے خواتین کیلئے خود اعتمادی اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے