پرویز خٹک اور ساتھیوں نے بی آر ٹی منصوبے میں 7 ارب روپے ہڑپ کر لیے،شاہد خٹک
پشاور (ڈیلی گرین گوادر)خیبرپختونخوا کے نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے کہا ہے کہ پرویز خٹک اور ساتھیوں نے بی آر ٹی منصوبے میں 7 ارب روپے ہڑپ کر لئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کو اربوں روپے کے قرضوں میں پھنسا دیا ہے،بی آر ٹی منصوبے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔
شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ نیب نے بی آر ٹی پر کام کیا تو پرویز خٹک عدالت چلے گئے، ٹرانس پشاور کا چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔نگران وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ٹرانس پشاور کے سی ای او ہماری اجازت کے بغیر اور سیکریٹری کی مہربانی سے باہر گئے،ٹرانس پشاور سی ای او کا استعفیٰ ٰمنظور نہیں ہوا لیکن سیکریٹری کو ان کے بارے میں علم تھا۔