کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے اپنے جاری کردہ ایک مذمتی بیان میں سبی میں پولیس وین پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہاتے پولیس اہلکاروں پر حملہ ایک بزدلانہ عمل ہے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا شہید ہونے والے اہلکار قوم کے ہیرو ہیں اس طرح کے بزدلانہ حملے حکومت بلوچستان کے عزائم اور ترقی کے سفر کو کمزور نہیں کرسکتے، بلوچستان کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے جس کی بدولت صوبے میں دہشت گردی میں ماضی کی نسبت کافی کمی آئی ہے بے گناہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے چند مٹھی بھر عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جو عدم استحکام پیدا کرکے صوبے کو پسماندہ رکھنے کی سازش کررہے ہیں تاہم ان تمام منصوبوں کو قانون نافظ کرنے والے اہلکاروں اور عوام کے تعاون سے ناکام بناکر بھر پور جواب دیا جائے گا صوبے میں امن و امان سے ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا سبی میں ہونے والے حملے میں پولیس فورس کے قیمتی جانوں کی ضیاع پر افسوس ہے حکومت بلوچستان متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے اور اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے صوبائی وزیر نے شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔
بے گناہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے چند مٹھی بھر عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ، میر نصیب اللہ مری

ٹیگز:
میر نصیب اللہ مری
