حب ندی میں نہاتے ہوئے 12 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق
حب(ڈیلی گرین گوادر)حب ندی میں نہاتے ہوئے 12 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ڈوبنے والے شخص کی شناخت محمود خان ولد محمد رفیق کے نام سے ہوئی ہے ڈوبنے والے نوجوان کا تعلق حب کے علاقے بلوچ کالونی سے تھا حب ندی میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کے لئے کراچی سے ایدھی کے غوطہ خوروں کی ٹیم طلب کی گئی جس نے ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد حب ندی میں ڈوبی ہوئی لاش کو ندی سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئے نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب کے گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں قانونی کاروائی مکمل ہونے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی