بارکھان واقعہ میں سردارعبدالرحمان کھیتران جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش جیل منتقل کرنے کا حکم
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بارکھان واقعہ میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا،عدالت نے سردار عبدالرھمان کھیتران کو جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ بدھ کو اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے بارکھان واقعہ میں تفتیش مکمل ہونے کے بعد صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کو جوڈیشنل مجسٹریٹ ون کی عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں پر جوڈیشنل مجسٹریٹ نے سردار عبدالرحمان کھیتران کو جوڈیشنل کرکے جیل منتقل کرنے کا حکم دیا جبکہ جوڈیشنل مجسٹریٹ نے سردار عبدالرحمان کو نو مارچ کو بارکھان میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان بارکھان میں خاتون سمیت 3افراد کے قتل کے واقعہ میں زیر حراست ہیں۔