کوئٹہ پولیس کی کارروائی، تین اشتہاری مطلوب ملزمان گر فتار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پو لیس کی کاروائی تین اشتہاری مطلوب ملزمان کو گر فتار کر لیا گیا۔پو لیس کے مطابق ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر، ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن کی ہدیات پر پو لیس تھانہ ایئر پورٹ نے کاروائی کر تے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 155/20 بجرم 337/ADF ق د 147-148-149 ت پ میں اشتہاری ملزمان شراف الدین اور جلال الدین کو گرفتار کیا جبکہ دوسری کاروائی میں پو لیس نے مقدمہ فرد نمبر 49/23 بجرم 320 ق د 337/GH ق د 427-279 ت پ میں نامزد ملزم پیر دوست کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔