کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص قتل، ماں بیٹی زخمی

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) سولجر بازار میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں ماں بیٹی زخمی ہوگئیں۔پولیس کے مطابق خواتین نے موبائل فون سڑک پر پھینکا تو ملزمان نےفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں خواتین زخمی ہوگئیں۔دوسری جانب ماڑی پور کے علاقے میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ادھر بفرزون میں مسلح ڈاکو دکان میں لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے جب کہ شہر کے دیگر علاقوں میں فائرنگ سے 4 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے