وفاقی وزیر حماد اظہر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ کرلیا ہے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کر لیا ہےوفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنے پیغام میں تمام افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے