باپ کے مبینہ تشدد سے 9 سالہ بیٹا جاں بحق

راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر) راولپنڈی میں باپ کے مبینہ تشدد سے 9 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ کے رہائشی بشیر پر الزام ہے کہ اس نے اپنے 9 سالہ بیٹے کو شرارت کرنے پر ڈنڈے سے بری طرح پیٹا جس سے بچہ شدید زخمی ہوگیا، لیکن والد نے اسے اسپتال منتقل کرنے کے بجائے گھر میں ہی رکھا۔رپورٹ کے مطابق تشدد سے زخمی بچے کو دو دن بعد حالت بگڑنے پر بے نظیر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔تھانہ وارث خان پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کہتے ہیں بظاہر بچے کو ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، البتہ اصل صورتحال پوسٹمارٹم رپورٹ سے واضح ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے