کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دوروزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر تین بجے ہوگا۔اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگوکوئٹہ میں مقامی اور آباد کار کی تفریق کے خاتمے کے لئے یہاں مقیم اقوام کو لوکل سرٹیفکیٹ جے اجراء کو یقینی بنانے سے متعلق قرار داد پیش کریں گے۔جبکہ رکن صوبائی اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی ڈاکٹروں کی پہلی جائے تعیناتی ان کے متعلقہ ضلع میں کرنے کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات اٹھانے سے متعلق قرار داد پیش کریں گے۔اجلاس میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈوکیٹ ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کو وفاقی حکومت کے پاس رہنے کی بابت اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق توجہ دلاؤنوٹس پیش کریں گے جبکہ محکمہ لائیوسٹاک اور محکمہ مواصلات و تعمیرات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دوروزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر تین بجے ہوگا

ٹیگز:
اسمبلی
