کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹر نیشنل کے چیئر مین (تمغہ امتیاز) نعمت اللہ ظہیر اور چیئر مین گرک ایسو سی ایشن بلو چستان محمد ایوب کھوسو نے کہا ہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹر نیشنل اورگرک ایسو سی ایشن بلو چستان کے درمیان ہو نے والے تین سالہ معاہد ے سے بین الاقوامی سطح پر پاکستانی ثقافت، تعلیم،صحت، ماحولیات، وایلڈ لائف اورسمندری معاملات کو فروغ دیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے جمعرا ت کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ خدمات کے د واداروں کے درمیان مفاہمتی معاہدے کا بنیادی مقصد صلا حیتوں کا مشترکہ اظہار اور صلاحیتوں کو بروئے کار لا تے ہوئے نئے رحجانات کے ساتھ عوامی خدمت کے لئے آگے بڑ ھتے ہوئے صوبے اور ملک کے بہتر سماج کے خوابوں کو تعبیر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلق فاؤنڈیشن انٹر نیشنل اورگرک ایسو سی ایشن بلو چستان اپنے منشور کے مطابق کام کریں گے اور فنڈز کے حصول کے لئے یکساں خدمات سرانجام دیں گے،دونوں ادارے صوبائی سطح پر مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے بیواؤں، فنکاروں اور ادب سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ تمام غریبوں کو سامنے رکھ کر معاونت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ٹی وی چینلز خصوصاً پی ٹی وی بولان کے ذریعے عوامی شراکت اور معلومات کی تشہیر کے لئے نئے آئیڈیازز کا پر کام اور تھیٹر، دستاویز ی فلم، ڈراموں کے ذریعے اپنی زبانوں کی تر ویج، تاریخ و تہذیب، رسومات کے ساتھ عوامی مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوامی کی خدمت کر رہے ہیں اور کر تے رہیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلو چستان کی یہ حالت ہو گئی ہے کہ ایک پل ٹوٹنے سے بلو چستان کا دیگر صوبوں سے رابطہ منقطع ہو جا تا ہے،گزشتہ سال صحت پور سیلاب کے نتیجے میں 90فیصد تبا ہ ہو گیا تھا بناء کسی ڈیٹا کے متاثرین کی بحالی کے لئے کام کرنا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہاکہ کمشنر آفس کوئٹہ میں پانچ ارب روپے مالیت کا ایجو کیشن منصوبہ پڑا ہوا ہے اگر حکومت ہمیں زمین فراہم کر دے تو ہم منصوبہ شروع کر دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی بولان کوئٹہ کی ایک اینٹ کو بھی کہیں نہیں جا نے دیں گے، نیب اور احتساب عدالت کے سامنے فنڈنگ کے آڈٹ پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلو چستان بھر میں جہیز اور ولور کی وجہ سے نکلا ح مشکل ہو گیا خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹر نیشنل اورگرک ایسو سی ایشن بلو چستان ہر شادی والے گھر میں سامان پہنچا ئے گی۔
پی ٹی وی بولان کوئٹہ کی ایک اینٹ کو بھی کہیں نہیں جا نے دیں گے، نعمت اللہ ظہیر

ٹیگز:
نعمت اللہ ظہیر
