کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے اقدامات کر رہی ہے ڈھائی سالوں میں صوبائی حکومت سرکاری شعبے میں 17985افراد کو ملازمتیں فراہم کی ہیں، ٹوئٹر پول پر حکومت پر اعتماد کر نے والے 64فیصد ووٹرز کا شکر گزار ہوں، یہ بات انہوں نے جمعہ کو ٹوئٹر پر اپنے بیانات میں کہی، وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ڈھائی سالوں میں 17985افراد کو ملازمتیں فراہم کی ہیں انہوں نے کہا کہ گریڈ 1سے15میں کل 13255آسامیوں کر بھرتی کی گئی ان میں 2018میں 2935، سال 2019میں 4077جبکہ سال2020میں 6243ملازمتیں شامل ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے 2018سے اب تک گریڈ 16اور اس سے زائد کی 4730آسامیوں پر بھی بھرتی کی ہے
حکومت صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے اقدامات کر رہی ہے جام کمال خان

ٹیگز:
جام کمال خان
