نومنتخب چیئرمینز،وائس چیئرمینز اپنے حلقوں کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین خدمات سر انجام دینگے،حاجی میرمحمد ہاشم نوتیزئی
نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر مملکت و بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل کمیٹی کے رکن حاجی میرمحمدہاشم نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے نومنتخب چیئرمینز اور وائس چیئرمینز کے ساتھ ساتھ بی این پی کے حمایت یافتہ چیئرمینز اور وائس چیئرمینز یونین کونسل مینگل سے چیئرمین محمد علی خان مینگل، وائس چیئرمین ملک شبیراحمد مینگل،یونین کونسل خیصار سے چیئرمین عزیر احمد مینگل، وائس چیئرمین محمد الیاس، یونین کونسل کیشنگی کے نومنتخب چیئرمین حاجی محمد انور مینگل، وائس چیئرمین عنایت اللہ مینگل، یونین کونسل جمالدینی کے چئیرمین ٹکری شفیع محمد جمالدینی،وائس چیئرمین ہدایت الل،ہ یونین کونسل انام بوستان سے چیئرمین عبدالرزاق نورزئی، وائس چیئرمین ثناء اللہ محمد حسنی، یونین کونسل مل سے نومنتخب چیئرمین پرنس حفیظ اللہ بادینی،وائس چیئرمین عبدالکریم، یونین کونسل ڈاک کے نومنتخب چیئرمین میر آزاد خان مینگل، وائس چیئرمین میر منصور احمد مینگل، یونین کونسل قادر آباد سے نومنتخب چیئرمین محمد صادق مینگل، وائس چیئرمین اعجاز احمد مینگل کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تمام نومنتخب چیئرمینز اور وائس چیئرمینز اپنے حلقوں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہترین خدمات سر انجام دینگے اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔