بیلہ پولیس نے دو افراد کو گرفتارکرکے منشیات برآمد کرلی

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) بیلہ پولیس ان ایکشن، دو مختلف کاروائیوں میں دو ملزمان کو دھر لیا، منشیات برآمد،جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع میرا نصب العین ہے، ملک عبد الجبار رونجھو،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بیلہ انسپکٹر ملک عبد الجبار رونجھو نے اپنی پولیس پارٹی اسسٹنٹ سب انسپکٹر سرور رونجھو، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اکبر رونجھو، ہیڈ کانسٹیبل جاوید مقبول، ستار بلوچ و دیگر کے ہمراہ دو مختلف کاروائیوں میں ملزم زاہد ولد عبدلغفور قوم ببر کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 520 گرام چرس برآمد کرلی۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں ملزم ملاں ولد محمد قوم خاصخیلی کے قبضے سے510 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے