ڈیرہ اللہ یار، چوری کے الزام میں 12 سالہ بچے پر بہیمانہ تشددبچے شدید زخمی

جعفرآباد (ڈیلی گرین گوادر) جعفرآبادکے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں مبینہ چوری کے الزام میں 12 سالہ بچے پر بہیمانہ تشددکرکے زخمی کردیا۔بچے کے والد محمدحنیف کے مطابق 2 افراد نسیم اور جلال عمرانی نے چوری کا جھوٹا الزام لگا کر میرے بیٹے12 سالہ بچے شعبان کو کمرے میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔ملزمان نے بچے کو ڈنڈوں سے شدید زخمی کر دیابچے کی چیخ و پکار پر اہل محلہ نے بچے کو چھڑوا لیاہے جنہیں علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کردیاہے حکام ہمیں انصاف فراہم کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے