ملک گیر بجلی کی بحالی کے بعد صوبہ بلوچستان کو بھی بجلی کی فراہمی بحال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ ملک گیر سطح پر بجلی کی بحالی کے بعد صوبہ بلوچستان کو بجلی فراہم کرنے والی 220kVاْچ سبّی،220kVدادو۔ خضدار 220kV،ڈیرہ غازیخان۔لورلائی اور 220kVڈیرہ مراد جمالی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے اورکیسکو کے زیر انتظام صوبہ کے تمام اضلاع کے تمام گرڈاسٹیشنز اور ان سے منسلک فیڈروں کو اب معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ترجمان نے کہا چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر عبدالکریم جمالی بجلی بحالی کے عمل کی مسلسل خود نگرانی کرتے رہے۔نیشنل گرڈسے بجلی کی دوبارہ فراہمی اور220Kvمین ٹرانسمیشن لائن سے بجلی بحالی کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو کی خصوصی ہدایت پر کیسکو کے پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر (پی ڈی سی) کا عملہ لوڈ مینجمنٹ کر تے رہے اور رات تک کوئٹہ شہر کو مکمل طور پر بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جبکہ پیر اورمنگل کی درمیانی شب رات کے تقریباً 3بجے تک صوبہ کے دیگر تمام متاثرہ علاقوں کو بھی بجلی کی فراہمی کو مکمل طور پر یقینی بنایا۔ترجمان نے مزید کہا کہ کیسکو پاور ڈسٹری بیوشن (پی ڈی سی) کا عملہ ڈسٹری بیوشن سسٹم کو محفوظ رکھنے کیلئے مرحلہ وار بجلی بحالی کے عمل کو جاری رکھااور اب معمول کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبہ کے تمام علاقوں کو بجلی کی فراہمی جاری ہے۔تاہم اس دوران کیسکو نے بجلی کی بندش پر تمام صارفین سے معذرت کی ہے اور تعاون پر انکا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ پیر23جنوری کی صبح 7بجکر34منٹ پر نیشنل گرڈکی سسٹم فریکونسی کم ہوگئی جس کے باعث بجلی کے نظام میں ملک گیر سطح پر وسیع بریک ڈاون ہوا۔بریک ڈاون آنے کی وجہ سے صوبہ کے 30اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے