کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی چوری کرنے والے آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ سائیکل اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزمان جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں جب حکومت بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ نہیں ڈال سکتی توموٹے چوروں کو بھی رہا کیا جائے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ ملک میں اسوقت مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے پڑھے لکھے نوجوان روزگارنہ ملنے کے وجہ سے وہ پریشان ہیں اوراپنے گھر کا چولہا جلانے کیلئے بعد چوری اورڈکیتی کرنے پر مجبور ہیں حکومت نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کریں تاکہ وہ سماجی برائیوں سے دور رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اربوں روپے کی کرپشن اورچوری میں ملوث افرادسرعام گھوم پھر رہے ہیں ان پر ہاتھ ڈالنے والا کوئی نہیں ہے اگر وہ پکڑے بھی جاتے ہیں توانکے مقدمات اتنے کمزورہوتے ہیں وہ عدالتوں سے باعزت بری ہوجاتے ہیں جبکہ سائیکل اورموٹرسائیکل چوری کے کیسز میں پکڑے جانے والے افراد جیلوں میں تشدد اور قید وبند کی صعبوتیں برداشت کرتے ہیں جو کسی بھی طرح درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے امیر کیلئے الگ اور غریب کیلئے الگ قانون سمجھ سے بالاتر ہے۔ لالایوسف خلجی نے کہا کہ اگر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے بڑے بڑے چوروں او رمگرمچھوں پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے تو انہیں چاہئے کہ وہ موٹرسائیکل اورسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو بھی رہا کردیں۔
اربوں روپے کی چوری کرنے والے آزاد گھوم رہے ہیں ، لالا یوسف خلجی

ٹیگز:
لالا یوسف خلجی
