کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حالیہ برفباری سے نمٹنے اور ٹریفک کی روانی کو بروقت جاری رکھنے کے لئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی بلوچستان نارتھ کے آفیسران کا قابل تحسین کارنامہ، برفباری کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری کے ساتھ قبل از وقت مختلف مقامات پر کیمپ لگائے گئے جبکہ دوران برفباری ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (مینٹینس) بلوچستان نارتھ راحیل بلوچ اپنی ٹیم کے ہمراہ قائم کئے گئے کیمپس کا مسلسل دورہ اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی جاری رکھنے کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے رہے، اس دوران جاری برف باری کے دوران سڑک بند ہونے کے خدشہ کے پیش نظر ڈائریکٹر راحیل بلوچ رات گئے تک لک پاس کے مقام پر الرٹ کھڑے رہے اور مشنری و عملہ کو مستعد رکھا، واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مدنظر نیشنل ہائی وے اتھارٹی بلوچستان کے فعال آفیسران نے صوبے کے شاہراہوں پر قبل از وقت ہی درجن سے زائد حساس مقامات پر کیمپ لگاکر جن میں برف ہٹانے والی مشینری، افرادی قوت نمک سمیت تمام تر متعلقہ وسائل کے ساتھ ساتھ عملہ کو متحرک کردیا گیا ہے، اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے آفیسران مسلسل ان کیمپوں کا دورہ کرکے جاری سرگرمیوں کی نگرانی بھی کرتے رہے ہیں، اس سلسلے میں ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (مینٹینس) راحیل بلوچ کی کارکردگی قابل تقلید رہی ہے، برفباری کی صورت حال سے بروقت نمٹنے اور ٹریفک کی روانی کو جاری رکھنے کے لئے ان مستعد اور فرض شناس آفیسران کی اقدامات کو عوام اور مسافروں نے تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
برفباری کے دوران این ایچ اے کا عملہ الرٹ رہا جس سے شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رہی،عوامی حلقے

ٹیگز:
این ایچ اے
