وزیراعظم کا ایک اور معاون خصوصی مقرر، تعداد 32 ہوگئی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہباز شریف نے ایک اور معاون خصوصی مقرر کر دیا جس کے بعد تعداد بڑھ کر 32 تک پہنچ گئی۔فہد ہارون وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر کیے گئے جن کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے ککہ فہد ہارون اس وقت وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے میڈیا افیئرز ہیں۔ وہ اس سے پہلے وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انفارمیشن اینالیٹکس کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے