قلات پولیس کی منشیات کیخلاف کارروائی، منشیات فروش گرفتار

قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائی، منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد، پولیس ذرائع کیمطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ و ڈی آئی جی قلات رینج محمد پرویز خان عمرانی کی منشیات کے خلاف خصوصی کمپیئن میں ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کی ہدایت پر DSP/SDPO قلات منظور احمد مینگل کے زیر نگرانی ایڈیشنل ایس ایچ او قلات نذیر احمد عمرانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم فراز احمد سکنہ گیاوان قلات کو گرفتار کرلیا گیا ملزم سے ہیروئن برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 2/2023 بجرم زیر دفعہ 9/(1) (3) A درج کر لیا گیا مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے