کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر اطلاعات مٹھا خان کا کڑ نے کہا ہے اطلاعات کی برق رفتار ترسیل کے اس جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے صوبائی محکمہ اطلاعات میں مزید بہتری لائی جائے گی اور اسے جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا خاص طور سے سوشل میڈیا ونگ کو مستحکم اور متحرک کیا جائے گا معلومات تک رسائی ایکٹ پر جلد عملدرآمد کو بھی یقینی بنا یا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکریٹری محکمہ اطلاعات محمد حمزہ شفقات سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی اور محکمانہ امور پر بریفنگ دی صوبائی مشیر نے کہا حکومتی پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں کی تشہیر کے زریعہ عوام کو آگاہ کرنا محکمہ اطلاعات کی بنیادی زمہ داری ہے اور امر باعث اطمینان ہے کہ محکمہ اپنی زمہ داری بہتر طور پر سر انجام دے رہا ہے تاہم عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز کو موثر طور پر استعمال کرنے کی ضرورت ہے صوبائی مشیر نے کہا کہ اشتہارات کی پالیسی میں ترمیم کا مسودہ جلد کابینہ سے منظور کرایا جائے گا صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ محکمہ اطلاعات اور نظامت تعلقات عامہ کے ملازمین کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور پرنٹ الیکٹرانک میڈیا کے اشتہارات کے بجٹ میں اضافے کے لئے وہ وزیراعلیٰ سے بات کرینگے جبکہ سوشل میڈیا کو اشتہارات کے اجراء کی پالیسی بھی منظوری کرائی جائیگی اس موقع پر محکمانہ امور اور حالیہ دنوں میں محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات نے آگاہ کیا کہ محکمہ کی جانب سے ڈیجٹل پالیسی نئی ایڈور ٹائیزمنٹ پالیسی اور معلومات تک رسائی ایکٹ کے قواعد و ضوابط کابینہ کی منظوری کے لئے پیش کر دیئے گئے ہیں انفارمیشن کمیشن کا قیام جلد عمل میں لایا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ نظامت تعلقات عامہ میں انفارمیشن سیل قائم کیا گیا ہے محکمہ کے ضلعی دفاتر کی مانیٹرنگ کا نظام مرتب کیا گیا ہے کوئٹہ اور تربت میں صوبائی حکومت کے ایف ایم ریڈیو سٹیشن کے قیام کے منصوبوں پر جلد عملدرآمد کا آغاز کر دیا جائیگا انہوں نے بتایا کہ صحافیوں کے تحفظ کے بل کا مسودہ جلد کابینہ میں پیش کیا جائے گا محکمہ کی ویب سائیٹ میں بہتری لائی گئی ہے ہاکرز اور جرنلسٹس فنڈز کے زریعہ مستحق اخبار فروشوں اور صحافیوں کو مالی معاونت کی فراہمی کے طریقہ کار کو مزید سہل اور موثر بنایا گیا ہے محکمے کے یو ٹیوب چینل کے زریعہ سنئیر افسران کے پوڈ کاسٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے اسکے ساتھ ساتھ نظامت تعلقات عامہ کے تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے اور ضلعی افسران کو خبروں آرٹیکل اور مضامین کے زریعہ ضلعوں میں جاری ترقیاتی عمل اور عوامی مسائل کو موثر طور ہر اجاگر کرنے کا پابند کیا گیا ہے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ مشیر اطلاعات کی رہنمائی اور ہدایت کے مطابق محکمہ اطلاعات کی مزید بہتری اور افادیت کو یقینی بنایا جائے گا مشیر اطلاعات نے محکمے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اقدامات اور سیکریٹری اطلاعات کی کارکردگی کو سراہا اور مزید اقدامات کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے اشتہارات کے بجٹ میں اضافے کیلئے وزیراعلیٰ سے بات کرینگے، صوبائی مشیر اطلاعات مٹھا خان کا کڑ

ٹیگز:
مٹھا خان کا کڑ
