کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر زراعت واجہ میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کے پنجگور کی خوبصورتی کی بحالی اور لوگوں کو شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی عمل جاری ہے کام میں کسی قسم کی سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس۔موقع پر ایجوکیشن عبد الروف بلوچ سیکرٹری سی این ڈبلیو علی اکبر بلوچ، اسپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ صلاح الدین نورززئی ڈپٹی کمشنر پنجگور، نعیم گچکی، اسسٹنٹ کمشنر پارٹی کے سنیئر رہنماں کے ہمراہ صوبائی وزیر زراعت واجہ میر اسد اللہ بلوچ نے کہا کے پنجگور کی توسیعی منصوبے سے ترقی کے نئے باب کا آغاز ہوا ہے پنجگور کی خوبصورتی کی بحالی اور لوگوں کو شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی عمل جاری ہے اورتمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے کام کی معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کام میں کسی قسم کی سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی تاکہ انکی افادیت اور معیار برقرار رہے۔
پنجگور کی خوبصورتی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ترقیاتی عمل جاری ہے،واجہ میر اسد اللہ بلوچ

ٹیگز:
واجہ میر اسد اللہ بلوچ
