کوئٹہ شہرمیں بارش سے متاثرہ فیڈروں کی بجلی بحال کردی گئی ، کیسکو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) ترجمان نے کہاہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب کوئٹہ شہرمیں بارش کے سبب ٹرپنگ اور فنی خرابی کے باعث کوئٹہ کے تقریباً22فیڈروں سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔بعدازاں بارش رکنے کے بعد کیسکوفیلڈآپریشن کے عملہ نے فنی خرابی دورکرنے اور بجلی کی دوبارہ بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیااوربدھ کے روز دوپہر کے وقت تک کچھ متاثرہ علاقوں کی بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی۔ترجمان نے مزید کہاکہ دیگر متاثرہ فیڈروں کی بجلی بحالی کاکام شام تک مکمل کرلیاگیا۔علاوہ ازیں کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں صارفین کی جانب سے موصول ہونے والے انفرادی شکایات کے ازالہ کیلئے بھی کیسکوفیلڈآپریشن کے اسٹاف بحالی کے لئے کام کررہی ہے۔تاہم کیسکوترجمان نے بارش کے باعث بجلی بندش پر متعلقہ صارفین کوہونے والی زحمت اور تکلیف پر معذرت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے