جامعہ پنجاب کے اسسٹنٹ پروفیسر پر طلباء گروپ کا تشدد

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) جامعہ پنجاب کے شعبۂ تاریخ کے اسسٹنٹ پروفیسر کو ایک طلباء گروپ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔یہ بات جامعہ پنجاب کے ترجمان نے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتائی ہے۔ترجمان جامعہ پنجاب کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ مذکورہ ٹیچر کو اضافی سیٹ پر داخلہ نہ دینے پر مارا گیا اور ان کی تضحیک کی گئی۔

جامعہ پنجاب کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ وائس چانسلر نے معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا۔ترجمان جامعہ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست دے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے