پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی مفادات کو تقویت بخشی ہے،حاجی علی مدد جتک

کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاد پرست سیاست کا راستہ روک کر عوامی مفادات کو تقویت بخشی ہے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا قافلہ پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے،18ویں ترمیم سمیت دیگر عوامی مفاد کے حامل منصوبوں سے عوام ایک بارپھر جیالوں کی حکومت دیکھناچاہتی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ حاجی میر علی مددجتک نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پاکستان کے عوام کے مفاد کی سیاست کی ہے غربت کے خاتمے،مہنگائی کو کم کرنے اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے سرتوڑ کوششیں کی ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاست میں پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جنہوں نے مفاد پرست سیاست کا راستہ روک کر عوامی مفادات کو تقویت بخشی اور عوامی مفاد کے حامل منصوبوں کیلئے جدوجہد کی ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایک بارپھر عوام کی آنکھیں پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف ہے اور وہ پیپلزپارٹی کو اقتدار میں دیکھناچاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے