کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) امیدوں اور نئے عزم کے ساتھ سال 2023 کا آغاز ہوگیا۔ ملک بھر میں نئے سال کا جشن بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ رات بارہ بجتے ہی ملک بھر میں شاندار آتش بازی کے ساتھ سال 2023 کو خوش آمدید کیا گیا۔
جشن کی سب سے بڑی تقریب کراچی کے بحریہ ٹاؤن کے ٹو میں ہوئی۔جہاں شاندار آتش بازی اور میوزیکل کنسٹرٹ منعقد کیا گیا ہے۔بحریہ ٹاؤن راولپنڈی اور لاہور ایفل ٹاور میں بھی شاندار آتش بازی کی گئی۔جس کے باعث آسمان رنگ و نور کی روشنی سے جگمگا اٹھا۔
مری کے جی پی او چوک پر منچلے بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور خوب ہلہ گلا کیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ ملک کے دیگر شہروں فیصل آباد، گوجرانوالہ ،ملتان اور پشاور ،کوئٹہ میں بھی شہریوں نے خوب جشن منایا۔

