مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)دبنگ اسسٹنٹ کمشنر دشت کے سربراہ میں دبنگ کاروائی، چور گرفتار مسروقہ سامان برآمد، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لانے کا اعادہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دشت محمد اکرم حریفال کے سربرائی میں ایس ایچ او دشت لیویز تھانہ رسالدار نصراللہ سمالانی، نائب رسالدار مجیب الرحمٰن مینگل،دفعدار عبدالمنان، محرر شادی خان اور لیویز فورس کے نفری کے ہمراہ دشت کے نواحی علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دشت کے علاقے سے ٹیوب ویلوں کے کیبل چوری میں ملوث دو ملزمان کا دہرلیا،ملزمان سے چوری کے دو بوری کیبل تار اور دو موٹر سائیکل برامد کرلیا، ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر بوریوں میں چھپائے گئے ٹیوب ویل کے چوری کردہ کیبل منتقل کررہے تھے جنہیں دہر لیا اور ملزمان کو تفتیش کے لئے لیویزتھانہ دشت منتقل کردیا۔ اس موقع پر دبنگ اسسٹنٹ کمشنر دشت محمد اکرم حریفال نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ملزمان دشت کے مختلف علاقوں میں زمینداروں کے زرعی ٹیوب ویلوں سے موٹرز کے قیمتی کیبل چوری میں ملوث ہے اور انکے قبضے سے چوری کی تاریں بھی برآمد کرلی گئی اور بہت ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی قانون کے گرفت میں لایاجائیگا، انھوں نے کہاکہ دشت میں چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیلئے ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی کی سخت ہدایات ہے جس پر دشت انتظامیہ من عن سخت کاروائیوں کا آغاز کر چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دشت کو جرائم پیشہ عناصر کے لئے نو گو ایریا بنائینگے اور جرائم میں ملوث عناصر کو دشت کے امن و امان میں خللل پیدا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے، اور دشت کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کیلئے کوشاں ہیں دشت کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ علاقے سے چوری ڈکیتی منشیات کی لعنت کے خرید و فرخت میں ملوث عناصر کے سرکوبی کے لئے عوام بھی انتظامیہ کا ساتھ دے کیونکہ عوام کی تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ہے، انھوں نے کہاکہ امن و امان قائم رکھنے کیلئے دشت انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہیں، اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے، دریں اثنا ٹیوب ویل کیبل کے چوری میں ملوث چوروں کے خلاف کامیاب کاروائی پر دشت کے عوام نے اسسٹنٹ کمشنر اور لیویز آفیسران پر شکریہ ادا کیا اور انکی کاروائی کوسراہا۔
مستونگ ، اسسٹنٹ کمشنر دشت کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لانے کا اعادہ

ٹیگز:
اسسٹنٹ کمشنر دشت
