ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) موسم کا حال بتانے والوں نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک موسم کے بعد ایک مغربی لہر بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں داخل ہو چکی ہے۔ جو 28 دسمبر(رات) سے 29 دسمبر تک ملک کے بالائی /وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو گی ۔مغربی لہر کے باعث 27 دسمبر (شام/رات) سے 29 دسمبرکے دوران کوئٹہ، ژوب، بارخان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ ، چمن، پشین، گوادر، جیوانی ،تربت، پنجگور، قلات، خضدار، سبی، نصیر آباد اور لسبیلہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

28 دسمبر (رات) اور 29 دسمبرکے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، پشاور، چارسدہ، باجوڑ،کرم، وزیرستان، کوہاٹ، سرگودھا، اسلام آباد، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس دوران سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، گوجرانوالہ سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اوربھکر میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے