کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا ژوب کے علاقے سمبازہ میں سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی حق نواز کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ دفاع وطن اور ملک میں قیام امن کے عظیم مقاصد کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر قوم کے قابل فخر سپوت ہیں۔ میں شہیدکے اہل خانہ کیصبرواستقلال وجرات کو سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردوں کی باقیات کوختم کر کے دم لیں گے۔وزیر داخلہ کا شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعااور زخمی ہونے والے اہلکار وں کی اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔
ہم دہشتگردوں کی باقیات کوختم کر کے دم لیں گے ، میر ضیاء اللہ لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء اللہ لانگو
